دلچسپ صورتحال، تیجس کے گرنے کے ساتھ انڈین طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز بھی گرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو آن لائن

دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے حادثے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے شیئرز میں بھی کمی واقع ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا لڑاکا طیارہ ایک ایروبٹک اسٹنٹ کرتے ہوئے گر گیا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق تیجس لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:10 بجے گرا۔ فضائیہ نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک تفتیشی بورڈ قائم کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس کے حادثے کے بعد HAL کے شیئرز میں 2.5 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں شامل طیارہ 2016 سے سروس میں تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آج دبئی ایئر شو کا پانچواں اور آخری دن تھا، تاہم حادثے کے بعد آخری دن کے لیے ہوائی مظاہرے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔

Related Posts