پاکستان دشمنی میں اشتراک، اہم وسطی ایشیائی ملک میں طالبان اور بھارت نے سر جوڑ لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فریقین کی ملاقات، فوٹو افغانستان انٹرنیشنل

پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی فضا میں افغان طالبان کی پاکستان کے دشمن بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھانے کی کوششیں زوروں پر ہیں، اسی تناظر میں طالبان اور بھارت کے سفارتی وفود کی کرغزستان میں ملاقات کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں کرغزستان کیلئے طالبان کے سفیر عبدالشکور حقانی نے انڈین سفیر بیرندر سنگھ یادو سے ملاقات کی۔ طالبان کے سفارتخانے کے مطابق اس ملاقات میں تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی و تجارتی تعاون اور سفارتی تعاملات کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

طالبان کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی رابطوں اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے امور بھی دونوں سفارتی وفود میں زیرِ بحث آئے۔

طالبان کے مطابق دونوں فریقین نے طالبان کے وزیر خارجہ کے حالیہ بھارت کے دورے کو دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

طالبان اعلامیے کے مطابق انہوں نے امید ظاہر کی کہ طالبان کے وزیر تجارت نورالدین عزیزی کا بھارت کا دورہ تجارت، برآمدات اور درآمدات کے حوالے سے نئے مواقع اور ترقی کے دروازے کھولے گا۔

واضح رہے کہ طالبان کے وزیر تجارت و صنعت جمعرات کے روز دہلی پہنچے اور بھارت کے بعض اعلیٰ حکام، بشمول بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کی۔ اسلام آباد کے ساتھ غیر معمولی تناؤ کے درمیان طالبان حکومت نے دہلی کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دی ہے۔

Related Posts