دبئی ایئر شو میں انڈین طیارہ تیجس کی تباہی کے بعد بمرا کی تصویر کیوں وائرل ہو رہی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بمرا کا طنزیہ ایکشن انڈین ایئر فورس کے گلے پڑ گیا، فوٹو ایم ایم نیوز

دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارے تیجس کے تباہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جسپریت بمرا کی ایشیا کپ والی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ طیارہ گرنے والا ایکشن کر رہے ہیں۔

صارفین جسپریت بمرا کی اس تصویر کو دبئی ایئر شو کے دوران آج انڈین طیارہ گرنے کے تناظر میں شیئر کر رہے ہیں اور بھارتی ایئر فورس پر طنز کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بمرا کی یہ تصویر ایشیا کپ کے فائنل کی ہے، جو ستمبر میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ بمرا نے یہ ایکشن پاکستانی فاسٹ بالر حارث روف کے ایکشن پر طنز کرتے ہوئے کیا تھا۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز انتہائی تناؤ کے ماحول میں کھیلے گئے۔ بھارتی ٹیم نے مئی کی جنگ کے تناظر میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہینڈ شیک نہ کر کے کھیل کی روایتی روح کو پامال کیا، جس سے دونوں ٹیموں اور ان کے شائقین میں مزید پولرائزیشن پیدا ہوئی۔

اسی ماحول میں میچ کے دوران بھارتی شائقین کی جانب سے ٹرولنگ پر جواب دیتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بالر حارث روف نے اپنے ایکشن سے مئی کی جنگ میں انڈین طیاروں کے مار گرائے جانے کی طرف اشارہ کیا۔

اس کے بعد جب پاکستان کی بیٹنگ آئی تو جسپریت بمرا نے ایک موقع پر پاکستانی کھلاڑی کو آؤٹ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں حارث روف والا ایکشن دہرایا۔ یہی تصویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین بھارتی بالر کی تصویر کے ذریعے ایئر فورس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

Related Posts