سالگرہ کا مہنگا ترین تحفہ! نرگس فخری کی نیلی رولز روئس نے سب کو حیران کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

اداکارہ نرگس فخری سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اور اس بار وجہ بن گیا ان کے شوہر ٹونی بیگ کی جانب سے دیا گیا انتہائی مہنگا برتھ ڈے گفٹ جو ایک نیلے رنگ کی لگژری کار ہے جس کی تصاویر نرگس نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہی مداح حیرت اور تعریف میں مبتلا ہو گئے۔

46 سالہ نرگس نے انسٹاگرام پر اپنی نئی نیلے رنگ کی لگژری کار کی تصاویر شیئر کیں۔ یہ گاڑی ایک بڑے سرخ ربن میں لپٹی ہوئی تھی اور اس کی مالیت تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

نرگس نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگرچہ ان کی سالگرہ اکتوبر میں تھی مگر اب وہ سوچ رہی ہیں کہ اگلے سال 2026 کا برتھ ڈے گفٹ کیا ہوگا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nargis Fkhri (@nargisfakhri)

دلچسپ بات یہ ہے کہ نرگس نے اپنی رولز روئس کے ساتھ شوہر کی رولز روئس کے سامنے کھڑی تصاویر بھی شیئر کیں جس پر شوبز ستاروں نے تبصرے کرنا شروع کر دیے۔

پروڈیوسر ایکتا کپور نے لکھا کہ ٹونی بھائی بہترین ہیں جبکہ ہدایتکار ترن منسکانی نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ ٹونی، نرگس کو چھوڑو، میری سالگرہ بھی آنے والی ہے۔

خیال رہے کہ نرگس فخری اور ٹونی بیگ اس سال لاس اینجلس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں سادہ تقریب کے ساتھ شادی کر چکے ہیں اگرچہ باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔

ٹونی بیگ کاروباری دنیا میں معروف ہیں وہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور ڈائیوز گروپ کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کی وکٹوریہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کیا اور 2006 میں کاروبار کا آغاز کر کے اسے عالمی سطح تک پہنچایا۔ ان کی کمپنیوں میں الینک، ایٹ ہیلتھ اور اویسس اپیرل شامل ہیں۔

نرگس فخری حال ہی میں فلم مستی 4 میں نظر آئیں، اور اس سے قبل وہ ہاؤس فل 5 کی کاسٹ کا حصہ رہی ہیں۔

Related Posts