ٹرائی نیشن سیریز، سری لنکا کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سری لنکا
(فوٹو: آن لائن)

ٹرائی نیشن سیریز کے اہم میچ میں آج سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹورنامنٹ کا یہ پہلا میچ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان اور سری لنکا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل آگئے۔ میچ کا آغاز شام 6بجے سے ہونے کا سن کر ہی کرکٹ شائقین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل زمبابوے کو ہرا کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل ٹرائی نیشن ٹی 20سیریز میں بڑا اَپ سیٹ، زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے کر سیریز میں اپنی پوزیشن مستحکم کی جبکہ سری لنکن ٹیم میچ میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ میں بہتر پوزیشن سے محروم ہوگئی۔

 زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹس کے نقصان پر 162رنز بنائے تھے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 95رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ زمبابوے کی ٹیم نے یہ میچ 67رنز سے جیت لیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران سری لنکن ٹیم کی جانب سے داسن شناکا 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھانوکا راجاپکشا 11، کمنڈو مینڈس 9، ونندو ہسارنگا  8، مہیش ٹھیکشانا 8، کوشل مینڈس 6، کوشل پریرا 4، دشمانتا چمیرا 1، ایشان ملنگا 1 اورپتھم نسانکا 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکن ٹیم کے نوان تھشارا 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹنے والے واحد کھلاڑی تھے۔

دوسری جانب زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا اور بریڈ ایونز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔گریم کریمر، ٹینو ٹینڈا مپوسا، سکندر رضا اور رائن برل نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related Posts