آسٹریلین شہر پرتھ میں کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ میں کینگروز کی تباہ کن بولنگ اور دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت 5روزہ میچ 2روز میں ہی ختم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کا 205 رنز کا ہدف صرف دو وکٹس کے نقصان پر پورا کر لیا۔آسٹریلین بیٹر ٹریوس ہیڈ نے صرف 83گیندوں پر 123رنز کرتے ہوئے ٹیسٹ کو ٹی 20 بنا دیا۔
ٹریوس ہیڈ نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے صرف 69گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ کرکٹ کی تاریخ کے مطابق پرتھ ٹیسٹ 1888 کے بعد اوورز کے اعتبار سے یہ سب سے مختصر رہا۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں خاطر خواہ اسکور نہ کرسکی۔
انگلش ٹیم دوسری اننگز میں گینگروز کے فاسٹ بولرز کے سامنے صرف 164رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگ میں 174رنز بنائے تھے۔ آسٹریلین ٹیم کی پہلی اننگ 132 رنز پر ہی ختم ہوگئی تھی۔
مچل اسٹارک نے آسٹریلیا کی طرف سے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 7 جبکہ دوسری میں 3 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مچل استارک نے پہلی بار ایشز ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹس اپنے نام کی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








