بچے کی پیدائش کا لاؤڈ اسپیکر پر اعلان مہنگا پڑگیا، شہری کیخلاف مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بلوم پاکستان

بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار شہری کو مہنگا پڑ گیا۔ ضلع چھب کلاں میں ایک شخص کے خلاف اس وقت مقدمہ درج کر لیا گیا جب اس نے اپنے نومولود کی آمد کا اعلان مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے کروا دیا۔

پولیس کے مطابق تصور نامی شہری نے مسجد گلزارِ مدینہ کے لاؤڈ اسپیکر سے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی، جس پر پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ قائم کر دیا گیا۔

یہ وہی قانون ہے جو غیر ضروری یا بلند آواز میں ساؤنڈ سسٹم کے استعمال پر پابندی لگاتا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر چھ ماہ تک قید یا 25 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر 2025 میں اوکاڑہ میں بھی پولیس نے ایک رکشہ ڈرائیور کو نصیبو لال کا گانا اونچی آواز میں چلانے پر اسی قانون کے تحت پکڑ لیا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون شکنوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Related Posts