پولش خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں سرگودھا پہنچ گئی، خاتون نے اسلام قبول کرنے کے بعد نوجوان سے نکاح کرکے اسلامی نام رکھ لیا۔ نوجوان مطیع اللہ سے شادی کرکے خاتون نے اپنا نام مریم رکھ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے منظور حیات میں پیش ایا جہاں مطیع اللہ نامی نوجوان نے میڈیا کو واقعے سے آگاہ کیا۔ مطیع اللہ کا کہنا ہے کہ پولینڈ کی رہائشی خاتون مانگورزانا کی اس سے دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔
گزشتہ دنوں پاکستان پہنچنے والی مانگورزانا نے بھلوال کی فیملی کورٹ میں نوجوان مطیع اللہ سے شادی کی۔ خاتون نے جامع مسجد حامد شاہ میں معروف مذہبی اسکالر قاضی نگاہِ مصطفیٰ چشتی کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہوئے اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام مریم منتخب کیا۔
مریم نے میڈیا کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ میں پاکستان اپنی مرضی سے آئی اور اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا۔ اپنے خاوند مطیع اللہ کے ساتھ رہنے کی خواہش ہے۔ مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔ شادی اور اسلام کی قبولیت دونوں میری ذاتی رضامندی سے ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








