رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو سپر اوور میں شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا۔
قطر کے دار الحکومت دوحہ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان شاہینز کے 125 رنز کے جواب میں بنگلادیش اے 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی۔ فائنل ٹائی ہونے کے بعد فیصلہ سپر اوور کھیلا گیا۔
اس سے قبل پاکستان شاہینز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، جواب میں بنگلادیشی ٹیم بھی نو وکٹس کے نقصان پر 125 رنز ہی بناسکی۔
سپراوور میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے چار گیندوں پر حاصل کرلیا اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








