غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا۔ پی ایم ایل این نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ پنجاب اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں جیت لی جبکہ صوبائی نشست پر پیپلز پارٹی کامیابی ہوئی۔ہری پور میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جہاں عمر ایوب کی اہلیہ نون لیگ کے امیدوار سے ہار گئیں۔
این اے 18 ہری پور
ہری پور حلقہ این اے 18 میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار شہرناز کو 43 ہزار 776 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ شہرناز عمر ایوب ایک لاکھ بیس ہزار 220 ووٹ حاصل کر سکیں۔
شہرناز عمر ایوب پی تی آئی کے سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی اہلیہ ہیں، یہ نشست عمر ایوب کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ عمر ایوب 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں سزا یافتہ مجرم ہیں۔
این اے 129 لاہور
لاہور حلقہ این اے 129 میں مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان اپنی نشست محفوظ کرنے میں کامیاب رہے۔انہوں نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29 ہزار 99 ووٹ ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔یہ نشست پی ٹی آئی کے میاں اظہر کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔
این اے 185 ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان حلقہ این اے 2 میں ن لیگ کے محمود قادر خان 82 ہزار 416 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 49 ہزار 262 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کی زرتاج گُل کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔
این اے 143 ساہیوال
ساہیوال حلقہ این اے 143 مسلم ليگ ن کے محمد طفیل جٹ ایک لاکھ 36 ہزار 223 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے حسن نواز کی نااہلی سے خالی ہوئی تھی۔
این اے 104 فیصل آباد
فیصل آباد حلقہ این اے 104 کی نشست بھی ن لیگ کے حصے میں آئی جہاں دانیال احمد 52 ہزار 791 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
فیصل آباد حلقہ این اے 96
حلقہ این اے 96 فیصل آباد میں ن لیگ کے بلال بدر چوہدری سب سے زیادہ 93 ہزار9 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، بلال بدر چوہدری وزیر مملکت طلال چوہدری کےبھائی ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے نتائج
پی پی87 میانوالی
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی مسلم لیگ ن کے امیدوار علی حیدر نور خان نیازی 67 ہزار 986 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 3ہزار 310 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 98 فیصل آباد
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد میں ن لیگ کے آزاد علی تبسم نے 44 ہزار 388 ووٹوں کے ساتھ کامیابی سمیٹ لی۔
پی پی 115 فیصل آباد
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد میں ن لیگ کے محمد طاہر پرویز کو 49 ہزار 49 ووٹ ملے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر صرف 18 ہزار 98 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔
پی پی 116 فیصل آباد
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد میں ن لیگ کے احمد شہریار 48 ہزار 824ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جیتنے والے لیگی امیدوار احمد شہریار وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے داماد ہیں۔
پی پی 203 ساہیوال
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 46 ہزار 900 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پی پی 73 سرگودھا
سرگودھا کے صوبائی حلقے پی پی 73 سے ن لیگ کےسلطان علی رانجھا 71 ہزار 770 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
پی پی 269 مظفر گڑھ
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ میں پیپلز پارٹی کےمیاں علمدار عباس قریشی 55 ہزار 611 ووٹ حاصل کرکے جیت گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








