متھیرا کا مشرقی لباس بھی پسند نہیں؟ کیٹ واک کی ویڈیو سامنے آتے ہی تنقید کی بارش

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پاکستان کی مشہور و معورف ٹی وی اینکر متھیرا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں۔ حال ہی میں ہونے والے ایک فیشن شو میں ان کی ریمپ واک کی ویڈیو سامنے آتے ہی انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگوں نے مختلف انداز میں ردِعمل دینا شروع کردیا۔

فیشن شو میں انہوں نے شادیوں کے موسم کے مطابق بنایا گیا ریشمی مشرقی لباس پہنا ہوا تھا۔ چونکہ وہ پیشہ ور ماڈل نہیں ہیں اس لیے ان کی واک میں جھجک صاف دکھائی دی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imroze Pakistan (@imrozepakistan)

سوشل میڈیا پر صارفین نے زیادہ تر منفی ردِعمل دیا۔ کئی صارفین نے ان کی ظاہری تبدیلی پر تبصرے کیے، کچھ نے فیشن شو کو غیر سنجیدہ قرار دیا جبکہ چند لوگوں نے بہت سخت جملے بھی لکھے۔متھیرا کے چاہنے والوں نے منفی رائے دینے والوں کو غلط قرار دیتے ہوئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

متھیرا کئی سال سے میڈیا انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور اپنی بے باک گفتگو کے باعث الگ پہچان رکھتی ہیں۔ وہ اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں اور اکثر اپنی ذاتی جدوجہد، وزن میں تبدیلیوں اور نئے تجربات سے متعلق کھل کر بات کرتی ہیں۔

Related Posts