ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی اور حارث کھوکھر کی شادی کے بعد عوامی توجہ اور تنقید کا سامنا ہوا تو انہوں نے ایک وقت شادی شدہ زندگی ختم کرنے، یعنی طلاق لینے پر غور کیا تھا۔
یہ جوڑا، جس کی شادی مولانا طارق جمیل کی موجودگی میں ہوئی تھی، اپنے زیورات اور شادی کے اخراجات کی تفصیلات کے آن لائن وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آیا۔
ڈاکٹر نبیحہ نے وصی شاہ کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اس منفی ردعمل نے انہیں ڈپریشن میں ڈال دیا اور اسے اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ دباؤ اور منفی ماحول نے انہیں شادی ختم کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا حالانکہ بعد ازاں یہ جوڑا میڈیا میں مشترکہ انٹرویوز کے ذریعے ایک ساتھ دکھائی دیا۔
صحافی اور میڈیا پروفیشنل حارث کھوکھرنے بھی ان مشکلات کا ذکر کیا جو انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کے طور پر عوامی توجہ کے تحت جھیلیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








