بالی وڈ میں غم کے سائے! ہر آنکھ اشک بار، دھرمیندر کی آخری رسومات میں کون کون شریک ہوا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

بالی ووڈ فلم انڈسٹری دھرمیندر کے انتقال پر گہرے صدمے میں ہے۔ سینئر اداکار کی موت پر کئی فلمی ستاروں نے اپنی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور لیجنڈ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تعزیت اور خراجِ عقیدت

کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا اور دھرمیندر کی موت کو ایک دور کا اختتام قرار دیا۔ انہوں نے اداکار کی گرمجوشی اور مثبت رویے کی تعریف کی اور کہاکہ آج ہماری صنعت میں ایک خلا ہے۔ایسا خلا جسے کوئی نہیں بھر سکتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

معروف اداکار امیتابھ بچن جو دھرمیندر کے مشہور فلم شعلے میں شریک اداکار تھے آخری رسومات میں شامل ہوئے اور دوست و ساتھی کی یاد میں غمزدہ دکھائی دیے۔

کرینہ کپور خان نے دھرمیندر کی اپنی دادا راج کپور کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھاکہ ہمیشہ یاد رہیں گے۔

عامر خان بھی آخری رسومات میں شریک ہوئے اور سفید لباس میں دھرمیندر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سلمان خان نے درمیندر کی موتپر  بے قابو رونے لگے کیونکہ وہ اکثر دھرمیندر کو باپ اور رہنما کی طرح مانتے تھے۔

دھرمیندر کی موت پر شترگھن سِنہا، جیا بچن، ابھیشیک بچن، کاجول، اجے دیوگن اور دیگر اداکاروں نے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور آخری رسومات میں شریک ہوئے۔

سوشل میڈیا پر بھی بہت سے لوگوں نے دھرمیندر کے انتقال کو بھارتی سنیما کے سنہری باب کا اختتام قرار دیا۔

انڈسٹری کے ہر شعبے کے لوگ دھرمیندر کی میراث ان کی دلکش شخصیت، عاجزی اور مہربانی کی تعریف کر رہے ہیں جس نے ہر کسی کے دل کو چھو لیا۔

فینز اور ساتھی اداکار انہیں صرف بالی ووڈ کے ہی مین کے طور پر نہیں بلکہ ایک محبوب انسان کے طور پر یاد کرتے ہیں جس کی یاد اور اداکاری ہمیشہ زندہ رہے گی۔

Related Posts