ملک بیانات سے نہیں، کارکردگی سے ترقی کرتے ہیں۔مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک بیانات سے نہیں، کارکردگی سے ترقی کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے بھی بیانیے کی بجائے کارکردگی کی بنیاد پر ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ  آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے۔ضمنی الیکشن انتخاب نہیں ریفرنڈم تھا، کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 2024 کے الیکشن میں کھوئی ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیتی ہیں۔ ضمنی الکشن نے ن لیگ کو تاریخی کامیابی دی۔ پنجاب اور کے پی کے کے عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا۔ عوام نے مسلم لیگ پر کارکردگی کی بنیاد پر اعتماد کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ٹی ایل پی کو 2017 کے ضمنی الیکشن میں لانچ کیا گیا، سب کو پتہ ہے کہ دھاندلی کب اور کس کیلئے ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) اپنے مؤقف پر قائم رہی۔ لوگ بیانیوں سے تنگ ہیں، ملک بیانیوں سے نہیں، کارکردگی سے چلتے اور ترقی کرتے ہیں۔کارکردگی سے بہتر کوئی بیانیہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہری پور میں فتح حاصل کی، بیانیے والے کام کرنا نہیں جانتے، صرف نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ تحریکِ انصاف نے قیدی نمبر 804 کے نام ہر الیکشن لڑ کر شکست کھائی۔ ضمنی الیکشن کے دوران مقبولیت کے دعوے زمیں بوس ہوگئے ہیں۔

Related Posts