اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں واقع ایک مساج سینٹر میں ایک نوعمر لڑکی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے، اس کے بال کاٹنے اور اسے بلیک میل کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مساج سینٹر کے مالکان نے بااثر افراد کے ساتھ مل کر لڑکی پر شدید تشدد کیا۔ تشدد کے دوران اس کے بال کاٹ کر اسے تقریباً گنجا کر دیا گیا۔
یہ واقعہ لوہی بھیر کے ایک مساج سینٹر میں پیش آیا۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ایک خاتون لوہی بھیر ہی کے ایک بیوٹی سیلون میں کام کرتی تھی۔
پولیس کے مطابق سیلون کے تمام ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








