سونے کی قیمتیں مستحکم! جانیں 25 نومبر کی صبح ایک تولہ سونے کے نرخ کیا ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو; فائل)

ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں گزشتہ روز سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جس کے باعث آج بھی سونے کے نرخ 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے پر برقرار ہے جوکہ سہ پہر 3 بجے تک کارآمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس جاری کیے جائیں گے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آج 25 نومبر 2025 کو 24 قیراط کا ایک تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے جبکہ 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 37 ہزار 52 روپے کی سطح پر موجود ہے جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی کمی یا اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ 5 ہزار 270 جبکہ 24 قیراط کی حامل 10 گرام چاندی 4 ہزار 518 روپے پر موجود ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 4 ہزار 65 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 49.98 ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔

Related Posts