پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں 25 نومبر 2025 کی صبح جاری کیے گئے کرنسی ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر کی خرید 281 روپے 50 پیسے اور فروخت 281 روپے 65 پیسے پر مستحکم رہی۔ برطانوی پاونڈ کی خرید 368 روپے 50 پیسے جبکہ فروخت 372 روپے 50 پیسے رہی۔ یورو 324 روپے 50 پیسے میں خریدا اور 328 روپے میں فروخت کیا گیا۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 05 پیسے اور فروخت 75 روپے 50 پیسے ریکارڈ کی گئی، جبکہ اماراتی درہم 76 روپے 70 پیسے میں خریدا اور 77 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔
آسٹریلین ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں خریداری قیمت 180 روپے 50 پیسے اور فروخت 185 روپے 50 پیسے رہی جبکہ کینیڈین ڈالر 199 روپے میں خریدا اور 204 روپے میں فروخت ہوا۔ چینی یوان کی خرید 39 روپے 25 پیسے جبکہ فروخت 39 روپے 65 پیسے پر برقرار رہی۔ جاپانی ین کی قیمت خرید 1 روپے 77 پیسے اور فروخت 1 روپے 87 پیسے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بینک خرید 280 روپے 50 پیسے اور بینک فروخت 281 روپے رہی۔ برطانوی پاونڈ کی بینک خرید 367 روپے 51 پیسے اور فروخت 368 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ یورو کی بینک خرید 323 روپے 12 پیسے جبکہ فروخت 323 روپے 69 پیسے رہی۔
آسٹریلین ڈالر کی انٹربینک خرید 181 روپے 32 پیسے اور فروخت 181 روپے 64 پیسے رہی جبکہ کینیڈین ڈالر 199 روپے 04 پیسے میں خریدا اور 199 روپے 39 پیسے میں فروخت ہوا۔ چینی یوان کی بینک خرید 39 روپے 46 پیسے اور فروخت 39 روپے 53 پیسے رہی۔
سعودی ریال کی بینک خرید 74 روپے 79 پیسے جبکہ فروخت 74 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ سنگاپور ڈالر کی خرید 214 روپے 57 پیسے اور فروخت 214 روپے 95 پیسے رہی جبکہ سوئس فرانک 347 روپے 02 پیسے میں خریدا اور 347 روپے 64 پیسے میں فروخت ہوا۔ تھائی بھات 8 روپے 63 پیسے کی خرید اور 8 روپے 65 پیسے کی فروخت پر برقرار رہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








