مندی کے بادل چھٹ گئے! اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان! 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں 100 انڈیکس میں تقریباً 320 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ صبح 11 بجے انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 307پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، کھاد، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنری سمیت کئی اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

مارکیٹ میں اے آر ایل، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایم سی بی، میبل اور یو بی ایل کے حصص بھی مثبت زون میں رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 118.84 پوائنٹس یا 0.07 فیصد کمی ہوئی تھی اور یہ 161,984.09 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related Posts