خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خطرناک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن مکمل طور پر کامیاب رہا اور علاقے میں دہشت گردوں کی باقی موجودگی ختم کرنے کے لیے سنیٹلائزیشن کا عمل جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
وزیراعظم نے اس کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افواج دہشت گردی کے خلاف اپنی جانفشانی سے بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر پاکستانی پرعزم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








