گوگل جیمنی کے ذریعے اے آئی تصاویر کی شناخت کرنے کا طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

How to use Google Gemini to detect AI-generated images
ONLINE

گوگل نے اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ گوگل جیمنی 3 کے ساتھ نانو بنانا پروامیج جنریٹر کو مزید مؤثر بنایا ہے جس کے ذریعے تیار کی گئی تصاویر اتنی حقیقت کے قریب ہیں کہ یہ سمجھنا مشکل ہو گیا ہے کہ یہ حقیقی ہیں یا اے آئی کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔

گوگل نے اس سلسلے میں ایک توسیعی فیچر فراہم کیا ہے جو تصاویر میں چھپے ہوئے واٹر مارکس کی شناخت کرتا ہے۔

نئی اپ ڈیٹ کے مطابق نانو بنانا کے ذریعے تیار کی گئی ہر تصویر میں سینتھ آئی ڈی مارکر شامل ہوتا ہے، جو ظاہر نہیں ہوتا لیکن جیمنی ایپ کے ذریعے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ تصویر اے آئی کے ذریعے بنائی گئی ہے یا نہیں۔

صارفین گوگل جیمنی ایپ یا ویب سائٹ میں یہ جانچ کر سکتے ہیں کہ تصویر اے آئی سے تیار کی گئی ہے یا حقیقی ہے۔ اس کے لیے صارفین درج ذیل اقدامات کر سکتے ہیں:

1۔جیمنی ایپ یا ویب سائٹ کھولیں۔

2۔Add files + پر کلک کریں اور مشکوک تصویر اپ لوڈ کریں۔

3۔تصدیقی سوال کریں، جیسے:
Was this created or edited with Google AI
Is this image real
Is this AI-generated

4۔تصویر منسلک کرنے کے بعد SynthID بھی ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔تاہم اس ٹول کی کچھ محدودیتیں بھی ہیں۔ جیمنی صرف Nano Banana Pro کے ذریعے بنائی گئی تصاویر کی صداقت کی مکمل تصدیق کر سکتا ہے۔

دیگر اے آئی جنریشن ٹولز جیسے چیٹ جی پی ٹی میں یہ منفرد شناختی مارکر موجود نہیں ہوتالہٰذا ان کے بارے میں 100 فیصد یقینی نہیں کہا جا سکتا۔ پھر بھی جیمنی تصویر کا تجزیہ انتہائی باریکی سے کرتا ہے اور بصری خامیوں جیسے بالوں کی مکسنگ یا ہم آہنگی کی مسائل کو اجاگر کرتا ہے، ساتھ ہی تصویر کی مجموعی جمالیاتی خوبیوں کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی صارفین کو اے آئی جنریٹ شدہ اور حقیقی تصاویر کے درمیان فرق سمجھنے میں مدد دیتی ہے اور آن لائن مواد کی صداقت کی جانچ کے لیے اہم ذریعہ ہے۔

Related Posts