افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے منگل کو دعویٰ کیا کہ پاکستان نے رات کے وقت افغانستان میں فضائی حملے کیے ہیں تاہم اب تک پاکستان کی طرف سے اس دعوے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر ) پر جاری بیان میں مجاہد نے کہا کہ پاکستان نے خاص طور پر خوست صوبے میں بمباری کی اور کنڑ اور پکتیکا صوبوں میں بھی فضائی حملے کیے۔
Last night at around 12 o’clock in the Gorbuz district of Khost province, in the Mughalgai area, the Pakistani invading forces bombed the house of a local civilian resident, Waliat Khan, son of Qazi Mir. As a result, nine children (five boys and four girls)
21— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 25, 2025
خیال رہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان حالیہ مہینوں میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کی بڑی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان رہی ہے۔ اسلام آباد کئی بار کابل سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کو قابو میں رکھے اور پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کے خلاف تعاون فراہم کرے جبکہ افغان طالبان مسلسل انکار کرتے ہیں کہ ملک میں موجود شدت پسند پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کے اہلکاروں نے مذاکراتی اجلاس کیے تھے تاکہ مستقل امن اور استحکام کے لیے میکانزم تیار کیا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








