راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر کیا ہوا؟ پاک، سعودی و ایران متحد! بھارت کی نیندیں حرام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر گزشتہ رات ایک تاریخی ملاقات دیکھنے کو ملی جب ایران کے قومی سلامتی کے مشیر اور اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان پہنچے۔ ان کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے پاکستانی حکام کے ساتھ سیکورٹی، اقتصادی تعاون، سرحدی انتظام، انسداد دہشت گردی اور خطے میں استحکام جیسے اہم امور پر بات چیت کی۔ ایرانی سفارتخانے کے مطابق یہ ملاقاتیں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

Image

اسی دوران سعودی عرب کے مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف بھی اسلام آباد پہنچے تاکہ پاکستانی حکام سے بات چیت کریں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کر کے بھارت کے بڑھتے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔

Image

پاکستان کے سفیر برائے ایران مدثر تیپو نے تصدیق کی کہ یہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

Image

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران نے حالیہ بھارتی دوغلے رویے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی سے تنگ آ کر بھارت سے فاصلے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کر رہا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تعاون نے بھی پاکستان کی خطے میں مضبوط سفارتی پوزیشن کو مزید تقویت دی ہے۔

Image

یہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں واضح پیغام ہیں کہ پاکستان، ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں اپنے مفادات اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متحد ہو رہے ہیں اور بھارت کے کسی بھی اشتعال انگیز قدم کو روکنے کے لیے تیار ہیں۔

Related Posts