نیویارک میں ہونے والی 53ویں انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کی تقریب میں برطانیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔ 26 سے زائد ممالک کے پروگرامز کے درمیان سخت مقابلے کے بعد برطانوی ڈرامے اور سیریز نے اپنی دھاک بٹھادی۔
ایوارڈز کے فاتحین
بہترین ڈراما سیریز:
حریف (Rivals) – برطانیہ
بہترین کامیڈی سیریز:
لُڈوِگ (Ludwig) – برطانیہ
بہترین ٹی وی فلم/منی سیریز:
کھوئے ہوئے لڑکے اور پریاں (Lost Boys & Fairies) – برطانیہ
بہترین اداکارہ:
اینا میکسویل مارٹن
ڈراما: جب تک میں تمہیں قتل نہ کروں (Until I Kill You) – برطانیہ
بہترین اداکار:
اوریول پلا
ڈراما: میں، نشئی (Yo, Adicto / I, Addict) – اسپین
دیگر اہم ایوارڈز
بہترین ڈاکیومنٹری: جہنم جمپر (Hell Jumper) – برطانیہ
بہترین ٹیلینوویلا: دہا (Deha) – ترکی
بہترین بچوں کی اینیمیٹڈ سیریز: بلیوئی (Bluey) – آسٹریلیا
بہترین اسپورٹس ڈاکیومنٹری: سب ختم ہو گیا: وہ بوسہ جس نے ہسپانوی فٹ بال بدل دیا – اسپین
بہترین نیوز رپورٹنگ: غزہ، زندگی کی تلاش (Gaza, Search for Life) – قطر
بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم امر سنگھ چمکیلا (Amar Singh Chamkila) دو کیٹیگریز میں نامزد تھی مگر ایوارڈ نہ جیت سکی۔ تقریب کی میزبانی امریکی ٹی وی ہوسٹس کیلی ریپا اور مارک کونسیلوس نے کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








