اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، عطا اللہ تارڑ

تازہ ترین

تازہ ترین

Islamabad suicide bombing planned in Afghanistan: Attaullah Tarar
DUNYA NEWS

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والا خودکش حملہ افغانستان میں منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور اس کارروائی کا ماسٹر مائنڈ تحریک طالبان پاکستان کاکمانڈر نور ولی محسود تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری تھے اور وہ افغانستان میں موجود خوارج کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کو افغانستان میں ہی تربیت فراہم کی گئی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملے کے 48 گھنٹے کے اندر چار اہم مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان کے مطابق سخت حفاظتی اقدامات کے باعث خودکش حملہ آور اپنے اصل ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا، جو کہ ایک انتہائی اہم شخصیت تھا۔

اس موقع پر انہوں نے ایک گرفتار مشتبہ دہشت گرد، ساجد اللہ عرف شینا، کا اعترافی ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔

ویڈیو میں شینا نے انکشاف کیا کہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ٹی ٹی پی کے ایک کمانڈر نے اسے فون کر کے افغانستان بلایا اور جب وہ جلال آباد سے کابل پہنچا تو اسے اسلام آباد میں کیے جانے والے حملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Related Posts