سامعہ حجاب کو امیر بوائے فرینڈ کی تلاش، سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردِ عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

سامعہ حجاب
(فوٹو: آن لائن)

معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ مجھے ایسے بوائے فرینڈ کی تلاش ہے جو مجھے مالی طور پر سپورٹ کرے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں سامعہ حجاب نے کہا کہ فی الحال اپنے مالی معاملات خود سنبھالتی ہوں لیکن سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش ہے کیونکہ میں 3 مہینوں سے سنگل ہوں اور دبئی میں بگیر بوائے فرینڈ کے زندہ رہنا بڑا مشکل ہے۔

ویڈیو بیان میں سامعہ حجاب نے مزید کہا کہ مجھے واقعی بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے، اس لیے اگر کوئی دلچسپی لے رہا ہے تو مجھ سے رابطہ کرلے۔ بڑے دل والے لڑکے تو لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر چلا دئیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samiya Hijab (@_samiyashianz_)

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سامعہ حجاب پر خرچ کرنے والوں کو بدلے میں ناجائز تعلقات کی حرام توقع رہے گی۔ ایک صارف نے کہا کہ سامعہ معاشرتی اخلاقیات اور اصولوں سے ناواقف ہیں۔ کچھ نے ان کے رویے کو کھلی فحاشی اور گھٹیا سوچ کی عکاسی بھی قرار دیا۔عوام کی تنقید سے تنگ آ کر سامعہ حجاب نے اپنی پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی۔

اس سے قبل سامعہ حجاب نے سابق منگیتر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمہ درج کرایا۔ اسلام آباد پولیس نے منگیتر حسن زاہد کو گرفتار کرلیا، تاہم اس کے بعد دونوں کے مابین صلح ہوگئی تھی۔

Related Posts