جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الوداعی ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

جنرل ساحر شمشاد مرزا
(فوٹو: آن لائن)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ کرتے ہوئے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساھر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران ملک کے سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قیادت اور مسلح افواج کیلئے انتھک خدمات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تینوں مسلح افواج کے درمیان مضبوط روابط میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی قیادت میں فوج کی مشترکہ آپریشنل تیاریوں، قومی سلامتی کے مقاصد مزید منظم ہوئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور چیئرمین جوئنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملک کیلئے عسکری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام، ملٹری ڈپلومیسی اور دوست ممالک سے شراکت داری میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اہم کردار رہا ہے۔

Related Posts