سندھ میں ٹھنڈی ہوائیں! کراچی میں آج درجہ حرارت کتنا، سردی مزید کتنی بڑھے گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh Weather Turns Colder as Strong Winds Arrive
FILE PHOTO

ماہرین موسمیات کے مطابق 27 نومبر کے دوران صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں کوئٹہ کی سمت سے ٹھنڈی اور تیز ہوائیں داخل ہوں گی جو صبح، دوپہر، شام اور رات تک چلتی رہیں گی۔

ان ہواؤں کے اثرات سے حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، دادو، تھر پارکر، بدین، ٹھٹھہ، کیٹی بندر اور کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم نمایاں طور پر سرد ہو جائے گا اور درجہ حرارت میں واضح کمی متوقع ہے۔

ماڈلز کے مطابق یہ سلسلہ چند روز برقرار رہ سکتا ہے جس سے شہریوں کو معمول سے زیادہ ٹھنڈ محسوس ہوگی۔ اس کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 6 دسمبر کے دوران ایران کے راستے ایک کم شدت کا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا۔

اس سسٹم کے اثرات سندھ کے شمالی اور مغربی علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موسمیاتی جدول کے مطابق متعدد شہروں میں آج اور کل کا درجہ حرارت یکساں سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ کہیں بھی بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

شہر قائد میں درجہ حرارت آج 16 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج غروب آفتاب 05:42 بجے جبکہ کل طلوع آفتاب 06:56 بجے ہوگا جس کے ساتھ سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Related Posts