کراچی، کورنگی میں تیزرفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مسافر کوچ
(فوٹو: ایکسپریس)

کراچی کے علاقے کورنگی میں جام صادق پل کے نزدیک تیزرفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار 45سالہ شخص کو کچل دیا ہے، متاثرہ شخص موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق جام صادق پُل کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ بلال نے موٹرسائیکل سوار کو روند دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی۔

افسوسناک واقعے کے بعد جناح ہسپتال میں متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی عمر تقریباً 45 سال تھی۔

تیزرفتار کوچ کے ڈرائیور کو حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا محمد علی نیازی نے بتایا کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

ایس ایچ او کے بیان کے مطابق پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ حادثہ بلال کوچ کی ٹکر سے پیش آیا جس کے ڈرائیور کی شناخت عبدالسلام کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے کوچ اپنے قبضے میں لے لی جبکہ متوفی کی موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts