ای چالان! جانتے ہیں کراچی کے عوام کا خون نچوڑ کر حکومت نے ایک ماہ میں کتنا پیسہ کمالیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Karachi issues over Rs710 million worth e-challans in one month
ONLINE

کراچی ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ شہر میں جاری کیے گئے ای چالانز کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ایک ہی ماہ میں 710 ملین روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی بھر میں 93000 سے زائد ای چالان جاری کیے گئے۔ سب سے عام خلاف ورزیاں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے سے متعلق تھیں۔

رپورٹ کے مطابق 57 541 ڈرائیورز نے سیٹ بیلٹ استعمال نہیں کی، جس پر 575اعشاریہ 41 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اسی طرح موٹر سائیکل سواروں نے بھی متعدد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں، جن میں سے 22 257 موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ پکڑے گئے اور ان پر 111اعشاریہ 135 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ڈمپرز، ٹریلرز اور واٹر ٹینکروں میں نصب ٹریکر سسٹمز کے ذریعے اوور اسپیڈنگ کی نگرانی کی گئی، جس کے نتیجے میں 1 188 چالان جاری کیے گئے۔ مزید 2 699 چالان عام ڈرائیورز کے لیے اوور اسپیڈنگ پر اور 3 102 چالان سگنل کی خلاف ورزیوں پر جاری کیے گئے۔

فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال پر 1 278 چالان اور ٹنٹیڈ ونڈوز کے استعمال پر 1 178 چالان جاری کیے گئے جن پر مجموعی جرمانہ 29اعشاریہ 45 ملین روپے رہا۔ اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 611 اور غلط سمت میں گاڑی چلانے پر 426 ای چالان جاری کیے گئے۔

کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں کیونکہ یہ اصول نہ صرف ان کی اپنی حفاظت کے لیے ہیں بلکہ سڑک پر موجود دیگر افراد کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہیں۔

Related Posts