پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس نے ابتدائی تجارت میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
27 نومبر 2025 کو دن 12 بجے بینچ مارک انڈیکس 164,187 پر موجود ہے جو کہ جوکہ 999 پوائنٹس یا 0.7 فیصد کی تیزی کا عکاس ہے۔
بڑے شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری کی سرگرمی دیکھی گئی جن میں آٹوموبائل مینو فیکچررز، سیمنٹ پروڈیوسرز، کمرشل بینک، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، تیل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی کی پیداوار، اور ریفائنریز شامل ہیں۔ اہم انڈیکس ہیوی ویٹ اسٹاکس جیسے اے آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل، اور یو بی ایل نے سیشن کا اختتام مثبت علاقے میں کیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے گزشتہ ہروز بدھ کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس نے 1,496 پوائنٹس، یا 0.93 فیصد اضافے سے 163,188 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی روپیہ جمعرات کی صبح کی ابتدائی تجارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر میں اضافہ جاری رکھے ہوئے تھا۔ صبح دس بجے تک، مقامی کرنسی 280.42 روپے پر تجارت ہو رہی تھی جو پچھلے سطح سے 0.14 روپے کی بہتری تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








