نیا چیئرمین پیمرا کون ہوگا؟ فائنل امیدواروں کی فہرست جاری! جانیں کون کون شامل ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے 20 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ ان تمام امیدواروں کے انٹرویوز آج متوقع ہیں۔

صحافی زاہد گشکوری کے مطابق اس عہدے کے لیے ابتدا میں 50 نام زیرِ غور تھے لیکن تفصیلی جانچ کے بعد فہرست کو محدود کرتے ہوئے 20 امیدواروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

شارٹ لسٹ میں شامل نمایاں ناموں میں عنبرین جان، بریگیڈیئر انوار احمد، ڈاکٹر حامد خان، عبدالحفیظ شیخ، سردار عرفان اشرف، عمران غزنوی، نوید اسلام، عمر جاوید، متین حیدر اور غضنفر ہاشمی شامل ہیں۔

پیمرا کے موجودہ چیئرمین محمد سلیم بیگ 2018 میں اس عہدے پر تعینات کیے گئے تھے۔ وہ انفارمیشن سروس کے سینئر افسر رہے ہیں اور اس سے پہلے ریڈیو پاکستان کے ڈی جی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب، چند روز قبل وفاقی حکومت نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے گریڈ 21 کے افسر اشفاق احمد خلیل کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات تعینات کیا ہے۔ ان کی تقرری وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفائی کی۔ انہیں سول سرونٹس ایکٹ کی شق 10 کے تحت ڈیپوٹیشن پر ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اشفاق احمد خلیل اس سے پہلے وزارت اطلاعات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ پی آئی ڈی پشاور کے ڈی جی اور پاکستان سفارتخانہ ٹوکیو میں پریس قونصلر بھی رہ چکے ہیں۔

Related Posts