یو اے ای کا بڑا فیصلہ! پاکستانیوں کے لیے ویزوں کا اجراء بند؛ وزارتِ داخلہ کا انکشاف سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزارتِ داخلہ کے سیکریٹری سلمان چوہدری نے اہم انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اس وقت پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال صرف نیلے پاسپورٹ (سرکاری) اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزے دیے جا رہے ہیں جبکہ عام شہریوں کی درخواستیں منظور نہیں ہو رہیں۔

پابندی کی وجہ کیا ہے؟

سینیٹر سمعیہ ممتاز زہری نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یو اے ای نے یہ پابندی پاکستانیوں کی بعض مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خدشات کے باعث عائد کی ہے۔

ان کے مطابق عام پاکستانیوں کے ویزے رک چکے ہیں اور حالیہ ہفتوں میں بڑی مشکل کے بعد صرف چند کیسز منظور ہوئے۔

سلمان چوہدری نے خبردار کیا کہ اگر یو اے ای پاکستانی پاسپورٹ پر باضابطہ پابندی لگا دے تو اسے ہٹانا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

یو اے ای کے سفیر کا موقف

دوسری جانب اسلام آباد میں یو اے ای کے سفیر سالم الزعبی نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں دعویٰ کیا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی ویزہ اصلاحات کی جا رہی ہیں جن میں

مکمل آن لائن ویزا پروسیسنگ سسٹم، پاسپورٹ پر اسٹیمپنگ کے بغیر ای-ویزا، تیز رفتار سسٹم ٹو سسٹم لنکیج، نئے قائم ہونے والے یو اے ای ویزا سینٹر میں روزانہ 500 ویزوں کی پروسیسنگ شامل ہیں۔

سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت اور افرادی قوت کے تبادلے کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

ویزا مسائل پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای ویزے گزشتہ چند برسوں میں بارہا متاثر ہوئے ہیں۔

جولائی 2025: پاکستان نے بار بار ویزا مسترد ہونے کی شکایات پر معاملہ یو اے ای کی قیادت کے سامنے اٹھایا تھا۔

اپریل 2025: یو اے ای کے سفیر نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی اب پانچ سالہ ملٹی پل ویزہ حاصل کر سکتے ہیں اور تمام مسائل حل ہو گئے ہیں۔

جنوری 2025: سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا تھا کہ یو اے ای نے پاکستانیوں کے وزٹ ویزے غیر رسمی طور پر معطل کر دیے ہیں۔

کچھ اوورسیز پروموٹرز نے بتایا تھا کہ یو اے ای حکام کو فکر ہے کہ وزٹ ویزے پر جانے والے بعض پاکستانی نوکری نہ ملنے پر بھیک مانگنے یا غیر قانونی کاموں کی طرف چلے جاتے ہیں۔

البتہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر زیشان خانزادہ نے واضح کیا تھا کہ ویزوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

Related Posts