وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچز پر شرط لگانے کی پروموشن میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 2افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ میچز پر شرط لگانا غیر قانونی عمل ہے۔ ایف آئی اے نے جن 2 افراد کو گرفتار کیا، ان کی شناخت مجیب الرحمٰن اور زاہد علی کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان عالمی جوا نیٹ ورکس سے منسلک ہیں۔
ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ دستاویزات کے مطابق زاہد علی سابق پیشہ ور کرکٹر اور امپائر رہے ہیں اور 2021 میں کرکٹ میں فعال رہ کر ضلعی سطح پر میچز کی امپائرنگ بھی کرتے رہے، ملزمان میں شامل ہیں۔
تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملزمان کو آن لائن کرکٹ بیٹنگ میں حصہ لینے پر گرفتار کیا جبکہ ان پر عالمی خواتین کرکٹرز بشمول زمبابوے، کینیا، گھانا اور دیگر افریقی ممالک کی کئی کھلاڑیوں سے روابط رکھنے کے بھی الزامات ہیں۔
رپورٹس کے مطابق زاہد علی نے خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر پیش کیا جبکہ وہ ورلد کرکٹ لاء نامی واٹس ایپ گروپ کے ذریعے مختلف افراد سے رابطے میں تھے۔ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بھی نوٹسز موصول ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ ملزمان پر شرط لگانے کیلئے ہیومن ٹریفکنگ اور جعلی تعلیمی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ہونے کے بھی الزامات لگائے گئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








