صحرائے چولستان میں اونٹوں کو خطرناک بیماری لاحق، تشخیص ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

خطرناک بیماری
(فوٹو: ڈان)

صحرائے چولستان میں اونٹوں کو خطرناک بیماری لاحق ہوگئی، ماہرین صحت نے بیماری کی تشخیص کرلی ہے، جس کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں اونٹوں کا علاج شروع کردیا گیا۔

حال ہی میں سامنے آنے والی فرانزک رپورٹ کے مطابق اونٹوں کے جسم میں پاسٹوریلا ملٹوسیڈا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔ مقامی زبان میں اس بیماری کو گل گھوٹو کا نام دیا جاتا ہے جس سے متاثرہ جانوروں کی اموات کا خدشہ رہتا ہے۔

لائیو اسٹاک ماہرین کے مطابق گل گھوٹو سے متاثرہ جانوروں میں تیز بخار کے علاوہ نزلہ اور سانس پھولنے کے ساتھ ساتھ سوجن کی بھی علامت ظاہر ہوتی ہیں۔مرض کے دوران گلے کے غدود بڑھ جاتے ہیں اور جانور سانس کی شدید تکلیف کا سامنا کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق گل گھوٹو کے نتیجے میں بعض اوقات اونٹ اچانک ہلاک ہوجاتا ہے۔اسپیشل سیکریٹری لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ چولستان میں 21ہزار 175اونٹوں کا معائنہ مکمل ہوگیا جبکہ 2 ہزار 332اونٹوں کے بیماری کی تشخیص کے بعد علاج کا عمل جاری ہے۔

بیمار اونٹوں کے علاج کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ہنگامہ بنیادوں پر ویکسینیشن شروع کردی گئی جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ گل گھوٹو کی مؤثر ویکسین کی وافر مقدار میں موجودگی، 14رسپانس ٹیمز اور 18موبائل ڈسپنسریز کی تعیناتی سے متاثرہ جانوروں کی صحتیابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

Related Posts