ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73فیصد اضافہ، ملک بھر میں سالانہ مہنگائی 4.32فیصد ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

مہنگائی
(فوٹو: آن لائن)

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 اضافہ ہوا جس کے بعد ملک بھر میں سالانہ مہنگائی کی شرح 4.32فیصد پر جا پہنچی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 14اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 25اشیائے ضروریہ کی قیمتون میں استحکام دیکھا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 28فیصد، پیاز کی قیمت میں 10فیصد، آلو کی قیمت 4.58فیصد کم ہوئی۔ اسی طرح نمک، دال چنا، لہسن، آٹا اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گھی، دال مونگ، خشک دودھ اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ  گڑ، بجلی، بیف، سگریٹ، ایل پی جی اور لکڑی کی قیمت بھی بڑھی۔

مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے جو 179 روپے سے 220روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔ کم آمدنی والے طبقے کیلئے بجلی ٹیرف میں 11فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts