بدترین سیلاب، تھائی پولیس کی ریسکیو آپریشن کے دوران اے آئی تصاویر جاری کرنے پر معذرت

تازہ ترین

تازہ ترین

اے آئی
(فوٹو: ڈان)

تھائی لینڈ میں بدترین سیلاب کے دوران تھائی بارڈر پولیس نے متاثرہ علاقون میں ریسکیو آپریشن کے دوران اہلکاروں کی اے آئی سے تبدیل شدہ تصاویر جاری کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

غیر ملکی خبر رسآں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق تھائی لینڈ میں ریسکیو اہلکاروں کو حالیہ سیلاب کے دوران جنگی سازو سامان اور جدید خودکار ہتھیاروں سے لیس دکھایا گیا جو جنوبی تھائی لینڈ کے سب سے متاثرہ شہروں میں سے ایک سے جاری کی گئی تھی، جبکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

ماضی مں بھی تھائی حکام پر شواہد گھڑنے کے الزامات سامنے آتے رہے ہیں، تاہم اس بار سوشل میڈیا پر کھچ صارفین نے تصویر میں اے آئی سے ردوبدل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ جنوبی تھائی لینڈ میں حالیہ دنوں میں سلاب اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات کے دوران اب تک کم از کم 55افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بارڈر پولیس نے مسلح ریسکیو اہلکاروں کی تصاویر شیئر کیں جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔

اے ایف پی کے فیکٹ چیکرز نے گوگل ٹول کی مدد سے تصویر میں ڈیجیٹل واٹر مارکس تلاش کرلیے جبکہ شیئر کی گئی تصویر میں گوگل جیمنی کا واٹر مارک بھی موجود تھا۔ جس سے پتہ چلتا  ہے کہ تصویر گوگل جیمنائی سے تیار کیا گیا تھا۔ تھائی پولیس نے جمعرات کو معافی جاری کی اور اصل تصویر بھی شائع کی، جس میں غیر مسلح اہلکار ایک کشتی پر سوار دکھائی دے رہا ہے جس نے لائف جیکٹس پہن رکھی ہیں۔

Related Posts