ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت گزشتہ دو دن سے مستحکم ہیں تاہم آج امکان ظاہر کیا جا رہا ہےکہ سہ پہر 3 بجے کے بعد سونے کی نرخ میں تبدیلی کا امکان ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن آج نئے ریٹس جاری کرے گی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں بھی صورتحال تقریباً وہی ہے اور وہاں فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 165 ڈالر پر قائم ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی اس مستحکم قیمت کے پیچھے امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کے ممکنہ فیصلوں کا اثر موجود ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








