زمین کے مقدمات میں فیصلے پر فوری قبضہ ملے گا، سفارش نہیں چلیگی۔مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کے مقدمات میں فیصلے پر فوری قبضہ دیا جائےگا، کوئی سفارش نہیں چلے گی، پنجاب کے ہر مرلے، ہر کنال اور ایکڑ پر اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ زمین یا پراپرٹی پر قبضے سے متعلق ڈی سی آفس میں درخواست دیں، فیصلہ دنوں میں ہوجائے گا۔ اجلاس کے دوران پراپرٹی آرڈیننس کے مؤثر نفاذ پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز کو آگہی دی گئی کہ پنجاب کے 1ہزار5خاندانوں کو صرف 2 روز میں ان کی زمین کا ملکیتی حق واپس دلا دیا گیا ہے۔ اب پنجاب میں خواتین کی زمین کے مقدمات کو اوّلین ترجیح دی جارہی ہے۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جب تک زمین کے اصل مالک کو قبضہ نہ دیا جائے، فیصلہ ادھورا ہوگا۔ فیصلے کاغذ پر نہیں ہوں گے بلکہ پنجاب کے ہر مرللے اور کنال پر صرف اصل مالک کا قبضہ ہوگا، شہری درخواست دیں، ڈی سی آفس دنوں میں فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زمینوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرلیا جاتا ہے اور یہ قبضہ مافیا اتنا مضبوط ہے کہ پولیس کو رشوت اور اعلیٰ افسران کو سفارش کے ذریعے اپنی مٹھی میں کرلیتا ہے اور زمین کے اصل مالکان کو ان کا حق سالہا سال نہیں ملتا۔

Related Posts