اسلام آباد کے علاقے نی گالہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے قریب ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں دھواں چھا گیا۔ رہائشگاہ کے اسٹاف نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں شروع کیں۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ رہائشی علاقے کے بالکل نزدیک لگی، جس سے سکیورٹی اہلکار اور موجود عملہ فکر مند ہو گئے۔ فوری اطلاع کے باوجود ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کے بجائے خود اسٹاف ہی آگ پر قابو پانے میں مصروف رہا۔
آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، تاہم متعلقہ ادارے تحقیقات میں مصروف ہیں۔ اسٹاف کا کہنا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی جاتی تو آگ مزید پھیل سکتی تھی، جس سے قیمتی املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔
واضح رہے کہ بنی گالہ کے اس علاقے میں پہلے بھی کئی آگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ تازہ واقعہ ایک بار پھر سکیورٹی اور فائر سیفٹی کے انتظامات پر سوالات اٹھا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








