پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو چھ وکٹس سے شکست دے کر ٹرائی سیریز جیت لی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 115 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان 23 رنز بنائے، صائم ایوب نے 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان سلمان آغا 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 4 رنز بناسکے۔ بابر اعظم 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ان کی اننگ میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
سری لنکا کی جانب سے پون رتھ نائیکے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہسارنگا اور ملنگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم 19.1 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کامل مشہارا 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوسل مینڈس 14 اور پتھم نسانکا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سری لنکا کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور شاہین آفریدی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے دو اور صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








