شوکت خانم ہسپتال کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ادارے کے کچھ بینک اکاؤنٹس عارضی طور پر منجمد کیے گئے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہمارے ڈونرز اور سپورٹرز کے لیے یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ زیادہ تر بینک اکاؤنٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور عطیات بلا کسی رکاوٹ کے وصول ہو رہے ہیں۔ کچھ محدود اکاؤنٹس پر عارضی پابندیاں لگائی گئی تھیں جنہیں جلد ہٹانے کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ پابندیاں جلد ختم ہو جائیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کی تمام خدمات بغیر کسی تعطل کے جاری ہیں۔ ہم اپنے ڈونرز اور پاکستان کے ہر شہری کے اعتماد پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، خاص طور پر اس وقت جب ہمارا مشن 75 فیصد سے زائد مریضوں کو ملک بھر میں مفت کینسر کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کی مقدمات میں عدم پیشی پر عدالت کے حکم پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








