ایک اہم یورپی ملک نے پاکستان میں اپنے سفارتخانے کی بندش کا اعلان کیا ہے۔
اہم یورپی ملک فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں فن لینڈ کا سفارت خانہ 2026 میں بند کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ فن لینڈ نے پاکستان کے علاوہ افغانستان اور میانمار میں اپنے سفارت خانوں کو بند کرنے کے سلسلے میں کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فن لینڈ کے ساتھ محدود تجارتی اور اقتصادی تعلقات اور ان ممالک کی بدلتی سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا۔
یاد رہے کہ فن لینڈ نے بجٹ کی کمی کے باعث 2012 میں پاکستان میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں، تاہم 2022 میں یہ دوبارہ کھولا گیا تھا۔
فن لینڈ کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ سفارت خانے کی بندش کا مقصد وسائل کی معقول تقسیم اور عالمی سطح پر سفارتی مشنز کی ترجیحات کو بہتر بنانا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








