سری لنکا میں طوفان، پی این ایس سیف کی آمد، کھانے سمیت امدادی سامان کی فراہمی جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

پی این ایس سیف
(فوٹو: آن لائن)

پاک بحریہ کا جہاز سیف بین الاقوامی فلیٹ ریویو 25 میں شرکت کیلئے کولمبو پہنچ گیا۔ پی این ایس سیف نے سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے متاثرہ سری لنکن علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ طوفان سے متاثرہ مقامی آبادی کیلئے فوری انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز جاری ہیں۔ پی این ایس سیف نے سری لنکن حکام کو امدادی سامان فراہم کیا۔

شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ امدادی پیکیج میں کھانے کی اشیا، تیار کھانے اور خشک راشن شامل ہے۔ ابتدائی طبی امداد کی کٹس، ہنگامی ادویات اور ضروری سامان بھی اس پیکیج کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ متاثرہ علاقوں میں مزید انسانی امداد فراہم کرتی رہے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خوفناک سمندری طوفان ٹکرا جانے کے بعد سری لنکا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں کم از کم 153افراد ہلاک جبکہ 191 لاپتہ ہوگئے۔

 رواں ہفتے سری لنکا میں طوفانی بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے عوامی زندگی اجیرن کردی جس کے بعد ملک اپنے حالیہ سالوں کی بد ترین سباہی سے گزر رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رات کے وقت گھروں پر لینڈ سلائیڈنگ سے چائے اگانے والے مرکزی ضلع بدولا میں کم از کم 21افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Related Posts