دو سال سے قسمت کی دیوی ناراض، بھارتی ٹیم نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

قسمت کی دیوی
(فوٹو: آن لائن)

گزشتہ کم و بیش 2سال سے قسمت کی دیوی بھارتی کرکٹ ٹیم سے ناراض نظر آتی ہے، 2023 سے بھارتی ٹیم کپتان بدلنے کے باوجود قسمت بدلنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور مسلسل 19 ون ڈے میچز میں بھارت ٹاس ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان بدلنے کے باوجو بد قسمت ثابت ہوئی۔ بھارتی ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ اس وقت توڑ دیا جب رانچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پہلے ہی میچ میں بھارتی کپتان کے ایل راہول بھی ٹاس نہ جیت سکے۔

کے ایل راہول کے ٹاس ہار جانے کی وجہ سے بھارتی ٹیم مسلسل 19ون ڈے میچز میں ٹاس ہارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرگئی جبکہ اسپورٹس تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بھارتی ٹیم ٹاس 2023 سے مسلسل ہارتی چلی آرہی ہے۔ ماضی میں نیدر لنڈز کی ٹیم نے مارچ 2011 سے اگست 2013 تک 11 ٹاس ہارے تھے، تاہم آج بھارتی ٹیم دنیا بھر میں اوؔل نمبر پر آگئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ ٹیسٹ میچز میں بھی بھارتی ٹیم سنگین مسائل کا شکار ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک اور وائٹ واش کے بعد مایہ ناز کرکٹر سنیل گواسکر نے ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کردیا، ماضی میں ہوم گراؤنڈ پر ناقابلِ شکست رہنا بھارتی ٹیم کی اہم خوبی سمجھی جاتی تھی جو اب نہیں رہی۔

بدھ کے روز دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو ریکارڈ 408 رنز سے شکست دے دی اور سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی، گزشتہ 1سال میں یہ بھارتی ٹیم کی 7ٹیسٹ میچز میں سے 5ویں شکست رہی جس کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 0-3 سے کلین سویپ کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران معروف کرکٹر اور تجزیہ کار سنیل گواسکر نے کہا کہ ٹیسٹ کی سطح پر بھارتی ٹیم کی خامیوں اور خوبیوں کا تفصیلی تجزیہ بیرونی نقطہ نظر کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق کوچز کو بٹھا کر اگلے 5سال کا لائحہ عمل تشکیل دیں۔

Related Posts