مراکش: پاکستان کی باہمت سماجی کارکن علینہ اظہر غزہ کے مظلوموں کی آواز بن گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

علینہ اظہر
(فوٹو: آن لائن)

مراکشی داراالحکومت رباط میں پاکستان کی باہمت سماجی کارکن علینہ اظہر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی توانا آواز بن گئیں، لاہور سے تعلق رکھنے والی علینہ اظہر نے غزہ کے انسانی المیے کو عالمی سطح پر اجاگر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مراکش میں عالمی یوتھ کانفریس میں لاہور کی علینہ اظہر جو عالمی سطح پر انسانی حقوق کی نمایاں آواز سمجھی جاتی ہیں، انہوں نے پاکستان کا مؤقف نوجوانوں کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد اور خودمختار فلسطین کے حامی ہیں جبکہ غزہ میں ہزاروں خاندان اور بچے جنگ سے شدید متاثر ہوئے۔ عالمی نوجوان ایکٹیوسٹ غزہ سے یکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

یوتھ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک سے انسانی حقوق کے علمبردار نوجوان شریک ہوئے۔ علینہ اظہر جو ماضی میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ سمیت متعدد عالمی اعزازات اپنے نام کرچکی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ایسے ماحول میں پلی بڑھی جہاں معاشرتی عدم استحکام اور تشدد عام رہا، 16سال کی عمر میں میرے والد انتقال کر گئے، میں نے اس صدمے کو اپنی کمزوری کی بجائے قوت میں بدل دیا۔

اپنے خطاب کے دوران علینہ اظہر نے کہا کہ میں نے دوسروں کا سہارا بننے کا فیصلہ کیا اور 18سال کی عمر میں آسرا پاکستان کا قیام میں لائی جو بزرگ شہریوں، یتیموں اور کچی آبادیوں کے خاندان کے علاوہ ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور دیگر کمزور طبقات کیلئے مدد اور تحفظ کا ذریعہ بن گیا۔ 22سال کی عمر میں آسرا ترکی کی بنیاد رکھی  جو استنبول میں مہاجر خاندانوں کو ضروریاتِ زندگی فراہم کرتا ہے۔

علینیہ اظہر نے کہا کہ انسان تنہا ہو کر بھی دوبارہ اٹھ سکتا ہے اور ٹوٹ کر بھی دوبارہ جڑ سکتا ہے، سب کچھ کھو دینے کے باوجود نئی سمت میں چل سکتا ہے، حقیقی تبدیلی کیلئے منصب یا منظوری نہیں، حوصلہ اور یقین ضروری ہوتا ہے۔میرے نزدیک مسئلہ فلسطین کوئی سیاسی تنازعہ نہیں بلکہ انسانی ضمیر کا امتحان ہے۔

Related Posts