سعودیہ کی کنگ فہد یونیورسٹی نے فل فنڈ اسکالرشپس کا اعلان کردیا، جانئے اپلائی کا مکمل طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بلوم پاکستان

سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز نے 2026 کیلئے مکمل فنڈڈ گریجویٹ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔

یہ اسکالرشپ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے دستیاب ہے اور فیس، رہائشی اخراجات اور دیگر ضروریات کو کور کرتی ہے، جس سے سعودی عرب میں عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند باصلاحیت طلبہ کے لیے یہ ایک بہترین موقع بن جاتا ہے۔

اس اسکالرشپ پروگرام میں دنیا کے تمام ممالک کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ مکمل فیس کی ادائیگی، ماہانہ وظیفہ، کیمپس میں فرنشڈ رہائش، فضائی کرایہ اور میڈیکل انشورنس شامل ہے۔ درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر مفت ہے اور جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2026 ہے۔

ماسٹرز پروگرامز کے لیے اہل امیدواروں کے پاس متعلقہ شعبے (انجینئرنگ، سائنس یا دیگر متعلقہ شعبے) میں چار سالہ بیچلر ڈگری ہونی چاہیے اور کم از کم GPA 3.0 ہونا ضروری ہے۔

پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے امیدواروں کے پاس متعلقہ ماسٹرز ڈگری ہونی چاہیے اور کم از کم GPA 3.0 ہونا لازمی ہے۔ انگریزی زبان میں مہارت TOEFL، IELTS یا Duolingo کے ذریعے ثابت کرنی ہوگی۔

KFUPM متعدد شعبوں میں اسکالرشپ فراہم کرتا ہے جن میں انجینئرنگ، سائنسز، کمپیوٹنگ اور بزنس شامل ہیں اور خصوصی شعبوں جیسے پیٹرولیم، مکینیکل، سول، کمپیوٹر سائنس اور ایگزیکٹو MBA بھی شامل ہیں۔

اس اسکالرشپ پیکیج میں مفت نصابی کتابیں، سبسڈائزڈ کھانے اور ریٹرن فضائی کرایہ بھی شامل ہے، جو بین الاقوامی طلبہ کے لیے مکمل معاونتی پیکیج ہے۔

Related Posts