طالبان حکومت کیخلاف افغان عسکری تنظیم میدان میں آگئی، بدخشان میں طالبان پوسٹ پر راکٹ حملہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

طالبان حکومت کیخلاف لڑنے والی افغان عسکری تنظیم جبہ آزادی افغانستان نے شمالی صوبہ بدخشان میں طالبان کی پوسٹ پر راکٹ حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں تین طالبان فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ حملہ ہفتے کی شام بدخشان کے مرکزی علاقے میں واقع ساتویں سیکیورٹی زون پر کیا گیا۔ جبهه آزادی افغانستان نے ایک پریس ریلیز میں، جو اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شائع ہوئی، کہا کہ ان کے دستے اور طالبان کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس میں ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے۔

جبهه آزادی افغانستان کے مطابق اس کارروائی میں تین طالبان سپاہی مارے گئے، دو زخمی ہوئے، جبکہ ان کے حملہ آور دستے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

دریں اثنا افغانستان انٹرنیشنل نے مقامی ذرائع کے حوالے سے ساتویں طالبان زون پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اب تک طالبان کے حکام نے اس واقعے اور اپنے ارکان کی ہلاکت کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Related Posts