کراچی کے ساحل سمندر کیماڑی کے قریب دو کشتیاں ٹکرانے کے حادثے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کیماڑی کے قریب منوڑہ سے بابا بھٹ جانے والی 2 کشتیوں میں تصادم ہوا، جس میں ابتدائی طور پر ایک خاتون جاں بحق ہوئی، جبکہ بعد میں زخمی ہونے والی لڑکی بھی دم توڑ گئی۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ نے کہا ہے کہ تصادم کا شکار ہونے والی دونوں کشتیوں میں 20 سے 25 افراد موجود تھے۔ تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جن میں سے 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امجد شیخ نے یہ بھی بتایا کہ کشتی حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








