کراچی: تین ہٹی میں آتشزدگی سے متاثرہ کچی آبادی میں چوری کا نیادھندہ شروع ، متاثرہ آبادی میں مکینوں کیلئےلایا گیا امدادی سامان اسٹاک کرکے مارکیٹ میں بیچے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کی بڑی کھیپ بعض جرائم پیشہ عناصر نے قبضہ کرکے مندر میں اسٹاک کروائی ہے، خورد برد کیا گیا امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کرنے کے بجائےبازارمیں فروخت کیا جارہا ہے۔
متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ شہری امدادی سامان کسی کے حوالے کرنے کے بجائےمتاثرین میں خود تقسیم کریں ، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے خوردبرد کیا گیا امدادی سامان تحویل میں لے کر تقسیم کروائیں۔
واضح رہے کہ 21 جنوری کوکراچی کےعلاقے تین ہٹی میں واقع ہندو محلہ میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث 400 کے قریب جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں جس کے باعث علاقے کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں: ہندو محلہ میں آتشزدگی کا واقعہ ، 400 سے زائد جھوپڑیاں خاکسترہوگئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








