حکومت نے پٹرول کی قیمت میں عوام کو ریلیف دے دیا، جانئے نئی قیمت

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے79 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق اتوار رات 12 بجے سے ہوگا۔

Related Posts